اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: عازمین حج کا پہلا قافلہ 21 جولائی کو روانہ ہوگا

ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد امبارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہونے والے عازمین حج کے فلائٹ شیڈول میں معمولی ترمیم کی گئی ہے۔جس کے تحت پہلی فلائٹ 21 جولائی کو جدہ روانہ ہوں گی۔

By

Published : Jul 20, 2019, 5:55 PM IST

اورنگ آباد: عازمین حج کا پہلا قافلہ 21 جولائی کو روانہ ہوگا

ریاستی حج کمیٹی کے رکن و اورنگ آباد امبارکیشن پوائنٹ کے انچارج اعجاز دیشمکھ نے اس بات کی اطلاع دی۔اس قبل وہ جامع مسجد پہنچ کر عازمین حج کی روانگی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

اورنگ آباد امبارکیشن پوائنٹ سے اس برس 1096 عازمین حج جدہ روانہ ہونے والے ہیں۔ عازمین حج کی روانگی کی تمام تر سہولیات کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہے۔

عازمین حج کی روانگی جامع مسجد کاشف العلوم سے ہوگی۔

اورنگ آباد: عازمین حج کا پہلا قافلہ 21 جولائی کو روانہ ہوگا

پہلی فلائٹ 21 جولائی کو اورنگ آباد سے جدہ کے لیے روانہ ہوں گی۔اس طرح سات پروازیں جدہ روانہ ہوں گی۔

واضح رہے کہ اورنگ آباد سے فلائٹ کا شیڈول 22 جولائی سے طئے کیا گیا تھا۔ لیکن اب 21 جولائی سے 27 جولائی کے درمیان سات فلائٹ جدہ رونہ ہوں گی۔

اعجاز دیشمکھ نے دعوی کیا کہ عازمین حج کو کوئی پریشانی نہ ہواس بات کا خصوصی خیال رکھا جارہا ہے اور رضاکاروں کی پوری ٹیم تیار ہے ۔

اورنگ آباد میں چار برسو ں سے حج ہاؤس کی عمارت کا تعمیری کام جاری ہے جو ہنوز مکمل نہیں ہوپایا ہے ۔ اس لیےعازمین حج کو عارضی حج کیمپ یعنی جامعہ کاشف العلوم سے روانہ کیا جاتا ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details