اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد امبیرگیشن پوائنٹ سے 174 عازمین حج جدہ کے لئے روانہ ہو گئے ۔خدمات حجاج کمیٹی کے ذمہ دار ارشد انجینئر نے کہا ہے کے الحمدللہ پہلے قافلے میں 174 حجاج کرام کی بکنگ اور ان کا لگیج ہمارے پاس آیا تھا۔ صبح دس بجے کی فلائٹ سے حاجیوں کو روانہ کیا گیا ہے لیکن اس سے پہلے ایئرپورٹ پر کافی کام کرنا پڑا ۔
حجاج کرام کا ذاتی میڈیکل چیک آپ کیا گیا وہاں پر حکومت مہاراشٹر حکومت کی جانب سے ائیرپورٹ پر صحت عامہ کے ڈاکٹر موجود ہیں و حاجیوں کو چیک کرنے والے ہیں ہر حاجی کو چیک کرنے کے بعد ان کا لگیج اسکریننگ ہوگا لگیج اسکریننگ ہونے کے بعد ان کا سامان قبول کیا جائے گا سامان قبول ہونے کے بعد ان کا امیگریشن ہوگا امیگریشن کے بعد کسٹم آفس میں کسٹم کے بعد حاجی صاحب کی ذات چیکنگ ہونگی اس کے بعد سکیورٹی ہولڈنگ ایریا میں نماز پڑھنے کے لئے جگہ دی جائیں گی ساتھ ہی وہاں پر آرام کرنے کے لئے موقع بھی دیا جائے گا۔ ایئر لائنز کی جانب سے وہاں پر کھانے کا انتظام بھی کیا گیا ہے اور ایئر لائنز کی جانب سے کھانے کا ڈبہ بھی دیا جائے گا۔