ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے ناگپاڑہ علاقے کے ایک مال میں جمعرات کی شب آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں آگ پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہیں، وہیں اس حادثے میں دو فائر بریگیڈ کے اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
ممبئی: ناگپاڑہ کے ایک مال میں بھیانک آتشزدگی، فائر بریگیڈ کے اہلکار زخمی - nagpara fire update
ناگپاڑہ علاقے کے سٹی سینٹر کے ایک مال میں آگ لگ گئی جس میں دو فائر بریگیڈ کے اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
![ممبئی: ناگپاڑہ کے ایک مال میں بھیانک آتشزدگی، فائر بریگیڈ کے اہلکار زخمی Two fire personnel injured during the firefighting operation at a mall in Mumbai's Nagpada area](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-9278166-thumbnail-3x2-acca.jpg)
ممبئی: ناگپاڑا کے ایک مال میں بھیانک آتشزدگی، فائر بریگیڈ کے اہلکار زخمی
ایک فائر افسر نے بتایا کہ آگ ممبئی کے سٹی سینٹر میں جمعرات کی شب 8 بج کر 53 منٹ پر لگی، اس کی اطلاع موصول ہوتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں، انہوں نے بتایا کہ آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے، افسر کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
راحت و سکون کی بات یہ ہے کہ کسی بھی طرح کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مال میں لگی آگ لیول-3 کی تھی۔ واضح رہے کہ اس علاقہ کا ممبئی کی بڑی الیکٹرانک مارکیٹ میں شمار ہوتا ہے۔
Last Updated : Oct 23, 2020, 9:38 AM IST