اردو

urdu

ETV Bharat / state

دولت آباد قلعہ میں آتشزدگی - forest fire

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں واقع دولت آباد قلعہ سے متصل جنگلات میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی ہے۔

دولت آباد قلعہ میں آتشزدگی
دولت آباد قلعہ میں آتشزدگی

By

Published : Mar 6, 2021, 3:42 PM IST

آگ کو بجھانے کے میں فائر بریگیڈ عملے کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس آتشزدگی کی وجہ سے محکمہ جنگلات کو کافی نقصان پہنچا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔

عالمی شہرت کے حامل تاریخی دولت آباد قلعے میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے خطرناک شکل اختیار کر لی۔

آگ تیزی سے پھیلتے پھیلتے قلعے سے قریب واقع عام مسجد کے جنگلات تک پہنچ گئی تاہم آگ کے باعث مسجد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

جبکہ اطراف میں واقع گھنی جھاڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ اس سے لاکھوں روپے کے جنگلاتی املاک جل کر خاکستر ہو گئے۔

آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ متعدد گاڑیوں نے بمشکل تمام آگ پر قابو پایا۔

اس دوران محکمہ جنگلات کے افسران بھی قلعے سے قریب پہنچ گئے لیکن ایک بڑا علاقہ آگ کی چپیٹ میں آ گیا۔

اس وجہ سے آگ کو بجھانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ آگ سے جنگلات کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details