گذشتہ رات ممبئی ناسک شاہراہ پر واقع ایک ہاسٹل میں اچانک آگ لگ گئی۔ پولیس اور فائر فائٹرز نے فوری طور پر 74 طلبا کو اس آتشزدگی سے بچایا۔ تاہم، آگ کی وجہ سے ہاسٹل کا کافی نقصان ہوا ہے اور طلبا کا سامان بھی جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔'
بھیونڈی تعلقہ میں ممبئی ناسک شاہراہ پر لڑکوں اور لڑکیوں کا ایک ہاسٹل ہے جس کا نام دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیہ یوجنا ہاسٹل ہے۔ اسی ہاسٹل میں اچانک آگ لگ گئی۔ تاہم ہاسٹل سے تمام طلبا کو بحفاظت نکال لیا گیا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔