اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر کے کووڈ اسپتال میں آتِشزدگی، چار ہلاک - اردو نیوز ناگپور

مہاراشٹر کے شہر ناگپور سے متصلہ واڑا نامی علاقے میں واقع ایک کورونا سینٹر میں آگ لگنے کی وجہ سے چار مریضوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے، جبکہ مزید دو کی حالت تشویشناک بتلائی جارہی ہے۔

fire broke out in corona center in nagpur, four deaths
مہاراشٹرا کے کووڈ اسپتال میں لگی آگ، چار ہلاک

By

Published : Apr 10, 2021, 11:15 AM IST

موصولہ اطلاعات کے مطابق اسپتال میں زیر علاج 27 مریضوں کو دوسری اسپتالوں میں منتقل کیا گیا اور اسپتال کو مکمل طور پر خالی کرالیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ اسپتال میں چار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دو مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ناگپور کے واڑا میں واقع اسپتال 30 بستروں کی سہولت ہے، جس میں سے 15 انتہائی نگہداشت یونٹ کے بیڈ تھے۔

ناگپور میونسپل کارپوریشن کے چیف فائر آفیسر راجندر اچکے نے میڈیا کو بتایا کہ 'اسپتال کی دوسری منزل پر واقع آئی سی یو کے اے سی یونٹ سے آگ لگی تھی۔ آگ اس منزل تک ہی محدود رہی اور مزید پھیل نہیں سکی۔'

آگ پر فی الوقت مکمل قابو پالیا گیا ہے۔ جمعہ کی نصف شب ہونے والی اس واردات سے افراتفری مچ گئی، نیز جس وقت آگ لگی اس وقت اسپتال میں محدود طبی عملہ موجود تھا۔

مزید پڑھیں:

مالیگاؤں: جونا بس اسٹینڈ میں بنیادی سہولیات کا فقدان

وزیراعظم نریندر مودی نے اس سانحہ پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ ناگپور میں مقیم اپوزیشن لیڑر دیوندف فڑنویس نے بھی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مقامی کلکٹر سے بات چیت کرکے راحتی کاموں کی تفصیلات طلب کرکے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details