اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی: 52 کروڑ مالیت کی منشیات ضبط - منشیات

انسداد دہشت گردی دستہ نے 129 کلو میفڈرون نامی منشایت کو ضبط کیا ہے، جس کی بازاری قیمت 52 کروڑ ہے۔

منشیات ضبط

By

Published : Sep 11, 2019, 9:50 AM IST

Updated : Sep 30, 2019, 5:05 AM IST

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں انسداد دہشت گردی دستہ(اے ٹی ایس) نے پانچ لوگوں کو منشیات کی کالابازاری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔

منشیات ضبط

یہ کارروائی گزشتہ روز انجام دو روز قبل ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی تھی۔

ای ٹی ایس کے ڈپٹی کمشنر وکرم دیشمانے نے بتایا کہ انھیں اطالع ملی تھی کہ دو افراد بھانڈوپ علاقے کے بس اسٹیشن پر منشیات کی اسمگلنگ کرنے کے لیے آرہے ہیں۔

تلاشی کے دوران دونوں ملزمین کے پاس سے نو کلو منشیات برآمد کی گئی، حراست میں لیے جانے کے بعد ملزمین نے انکشاف کیا کہ وہ اس منشیاپ کو انتہائی اعلی تکنیک و کیمیکل کا استعمال کرکے تیار کرتے تھے۔

جس کے بعد پولیس نے ان کی فیکٹری پر چھاپہ مار کارروائی کرکے 120 کلو منشیات کے ساتھ ساتھ ایک کروڑ چار لاکھ روپئے بھی ضبط کیے ہیں۔ اس طرح سے 129 کلو میفڈرون نامی منشایت کی بلیک مارکیٹ میں قیمت تقریباً 52 کروڑ ہے۔

اس معاملے میں تمام ملزمین کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، اس معاملے میں مزید تحقیقات کی جارہی ہے کہ منشیات کے اس کاروبار سے اور جتنے افراد جڑے ہوئے ہیں۔

میفڈرون نامی ڈرگ کو منشیات فرش کئی ناموں سے فروخت کرتے ہیں اور یہ انتہائی مہنگے منشیات میں سے ایک ہے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 5:05 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details