شیوسینا کے رہنما اور اورنگ آباد کے ضلع صدر امباداس دانوے نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ 20 دنوں میں تقریباً ایک لاکھ لوگ شیوسینا سے جڑے ہیں۔
اورنگ آباد کے 15 فیصد مسلم شیوسینا سے وابستہ: امباداس دانوے - shivsena in aurangabad
ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں شیوسینا کے ضلع صدر نے دعوی کیا ہے کہ ضلع میں مسلم طبقہ کی 15 فیصد آبادی شیوسینا سے جڑی ہوئی ہے۔
image
ایک پریس کانفرنس میں اپنے خطاب کے دوران انھوں نے کہا کہ شیوسینا کی جانب سے اورنگ آباد شہر میں 11ستمبر سے 30 ستمبر تک لوگوں کو پارٹی سے جوڑنے کی مہم چلائی گئی تھی اور شیوسینا کے مقامی لیڈروں نے تقریباً ایک لاکھ لوگوں کو پارٹی کا ممبر بنانے کا ہدف طئے کیا تھا جس میں انھیں حوصلہ کن کامیابی ملی۔
ضلع صدر امباداس دانوے کا کہنا ہے کہ مسلمان بھی بڑی تعداد میں شیوسینا سے جڑرہے ہیں اور اورنگ آباد کے 15 فیصد مسلم شیوسینا سے وابستہ ہوئے ہیں۔