اردو

urdu

ETV Bharat / state

برقع پوش مسلم خاتون کو ہسپتال میں داخل ہونے سے روکا گیا - St George's Hospital

صنعتی دارالحکومت ممبئی کے معروف سینٹ جارج ہسپتال میں ایک مسلم خاتون کو زبردستی برقعہ اتارنے کے لیے مجبور کیے جانے کا ایک ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس کے بعد ہسپتال انتظامیہ کی اس حرکت کی مذمت کی جارہی ہے۔

برقع پوش مسلم خاتون کو ہسپتال میں داخل ہونے سے روکا گیا

By

Published : Jul 19, 2019, 11:52 PM IST


یہ واقعہ 17 جولائی کو وقت پیش آیا۔ مسلم خاتون کو یہ کہ کر ہسپتال میں داخلے سے منع کردیا گیا کہ انہوں نے برقع پہن رکھا ہے۔

برقع پوش مسلم خاتون کو ہسپتال میں داخل ہونے سے روکا گیا

اس واقعے کے بعد خاتون کارپوریٹر خود ہسپتال کا جائزہ لینے پہنچیں تاہم ان کے ساتھ بھی یہی سلوک برتا گیا۔

سینٹ جارج ہسپتال میں برقعہ اتارے جانے کا معاملے میں رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے اعلی حکام میں انتظامیہ کے خلاف شکایت درج کرانے کا تیقن دیا ہے۔

سکیوریٹی کے نام پر اس طرح کی مذموم حرکت پر انتظامیہ سے رابطہ بھی کی گیا تاہم کوئی اطمینان بخش جواب نہیں دیا گیا اور نہ ہی اس قسم کی کوئی نوٹس چسپا کی گئی ہے۔

ماضی اس سے قبل بھی سکیوریٹی نام پر مسلم خواتین کو روکا اور ٹوکا گیا ہے جس سے مسلم سماج میں بے چینی دیکھی گئی۔ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ حکومت اس حرکت پر کیا قدم اٹھاتی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details