اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی: خاتون منشیات فروش تین کروڑ کی منشیات کے ساتھ گرفتار - خاتون منشیات فروش تین کروڑ کے منشیات کے ساتھ گرفتار

ممبئی نارکوٹکس سیل نے آج ایک خاتون منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور اس کے پاس سے تین کروڑ کی منشیات ضبط کیا ہے۔

خاتون منشیات فروش تین کروڑ کے منشیات کے ساتھ گرفتار
خاتون منشیات فروش تین کروڑ کے منشیات کے ساتھ گرفتار

By

Published : Jun 5, 2021, 10:47 PM IST

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں آج اینٹی نارکوٹکس سیل نے 50 برس کی خاتون کو تقریبا تین کروڑ کی ہیروئین کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں خاتون سے تفتیش کرنے کے بعد ایک اور ملزم کو بھی گرفتارکیا ہے۔

خاتون منشیات فروش تین کروڑ کے منشیات کے ساتھ گرفتار



خاتون سے پوچھ گچھ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ یہ خاتون جنوبی ممبئی کی سب سے بڑی سپلائر ہے، جو منشیات کے عادی اور اس کا کاروبار کرنے والوں کو منشیات پہنچاتی ہے۔ اس کی گرفتاری اینٹی نارکوٹکس سیل کے لیےایک بڑی کامیابی ہے۔

ڈی سی پی دتا نلاوڈے نے اس سلسلے میں بتایا کہ اس معاملے کی تہہ تک جانے کے بعد ہی یہ معلوم ہو سکے گا کہ منشیات کے اس کاروبار میں اس خاتون منشیات فروش کے ساتھ اور کتنے لوگ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ جنوری رواں سال کے جنوری ماہ سے لے کر اب تک 6 خواتین منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ ان کے پاس سے پانچ کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات ضبط کی جاچکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details