ریاست مہاراشٹر نے کورونا وائرس کے ڈیلٹا پلس ویریئنٹ اور ریاست میں تیسری لہر کے انتباہ کے پیش نظر پیر سے کووڈ-19 کی پابندیاں سخت کردی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ آج سے ریاست کے 33 اضلاع میں تین درجہ کی پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان اضلاع میں تمام دکانیں اور خدمات ہفتہ اور اتوار کو مکمل طور پر بند رہیں گی۔ ریاست میں اسکول، کالجز اور کوچنگ کلاسز بند رہیں گی لیکن آن لائن تعلیم کی اجازت ہوگی۔ ذرائع نے کہا کہ ریاست میں دھرنے، احتجاج، ریلیوں اور بھوک ہڑتالوں پر مکمل پابندی ہوگی اور تمام مذہبی مقامات بند رہیں گے۔