ممبئی کے وٹھل واڑی ریلوے اسٹیشن Vitthalwadi Railway Station پر ایک باپ نے اپنے بیٹے کے ساتھ ممبئی سے پونے جانے والی دکن ایکسپریس کے سامنے کود کر خودکشی کرلی۔ Jumped in Front of Running Train اگرچہ اس حادثے میں اس والد کی موقع پر ہی موت ہو گئی لیکن چھ سالہ لڑکا کرشماتی طور پر بچ گیا ہے۔
یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ریلوے اسٹیشن پر نصب سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا اور ریلوے پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
خودکشی کرنے والے کا نام پرمود آندھلے ہے اور وہ الہاس نگر کے شانتی نگر علاقہ میں رہتا تھا۔ بدھ کی شام تقریباً 6 بجے وہ اپنے چھ سالہ بیٹے سوراج کے ساتھ وٹھل واڑی اسٹیشن پہنچا۔