ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے مضافاتی علاقے ملاڈ میں پولیس نے ایک ایسے وحشی درندہ صفت شخص کو گرفتار کیا ہے جو خود اپنی دو سگی نابالغ بیٹیوں کے ساتھ کئی ماہ سے ریپ کرتا تھا، جبکہ ان دونوں بیٹیوں کی عمر نو اور 12 برس ہے۔
خیال رہے کہ باپ انھیں جنسی تشدد کا نشانہ بناتا تھا تاہم ملزم کی اہلیہ ان بیٹیوں کو چھو ڑ کر چلی گئی تھی اور وہ اپنی تین بچیوں کے ہمراہ علیٰحدہ رہتا تھا۔
مقامی ملاڈ پولیس نے ملزم کو اسوقت گرفتار کیا جب ملزم کے ایک پڑوسی نے پولیس سے شبہ کی بنیاد پر یہ اطلاع دی اور اس کے بعد پولیس نے اپنی کاروائی کا آغاز کیا۔
اطلاعات کے مطابق 48 برس کے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرکے اس کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) اور بچوں کے جنسی تحفظ سے متعلق قانون پوسکو ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
واضح رہے کہ ممبئی پولیس خواتین پر جنسی زیادتی اور جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لیے میٹنگز کا اہتمام کرتی ہے جس کے لیے پولیس نے حال ہی میں لوگوں کو درپیش مشکلات کو دور کرنے اور انہیں آگے آنے کی ترغیب دینے کے لیے ایسے ہی ایک نشست کا اہتمام کیا تھا۔