اورنگ آباد:مہاراشٹر اورنگ آباد میں رمضان المبارک کے مہینے میں شدت کی گرمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس شدت کی گرمی کی وجہ سے کئی سارے لوگوں کو بیماریوں کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ رمضان میں لوگ شدید دھوپ میں روزے رکھ رہے ہیں لوگوں کو افطار کے وقت کچھ باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق روزہ نہ صرف وزن کم کرتا ہے بلکہ نقصان دہ جراثیم کا خاتمہ بھی کرتا ہے اور انسان کو تندرست بھی رکھتا ہے۔ Fasting Keeps a Person Healthy
روزے کی اہمیت و افادیت اپنی جگہ ہے لیکن سانئس بھی اب اس بات کی تصدیق کررہی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق عوام کو روزے کی حقیقت کا اندازہ ہوجائے تو ہر کوئی روزہ رہے گا کیوں کے روزہ نہ صرف وزن کم کرتا ہے بلکہ مفسد جراثیم کا خاتمہ بھی کرتا ہے۔ رمضان کا ایک مہینہ روزے رکھنے سے کئی بیماریوں کا خاتمہ کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ ڈاکٹروں نے روزہ کی اہمیت پر روشنی تو ڈالی ہے اور کہا ہے کہ اللہ تعالی نے ہمیں نماز کے ذریعے ایک طرح کی ورزش بھی دی ہے ساتھ ہی ڈاکٹر نے دعوی کیا کہ جو بھی رمضان المبارک کے پورے روزے رکھتا ہے ان خواتین میں ہارمون اِن بیلنس کی پرابلم کم ہوتی ہے روزوں کی وجہ سے بلڈ شوگر کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔