اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی - گاؤں میں جیسے ہی کھاد کی گاڑی پہنچی

اورنگ آباد کے دیہی علاقوں میں کسانوں کو کھاد نہیں مل رہی ہے جس کی وجہ سے وہ پریشان ہیں۔ گاؤں میں جیسے ہی کھاد کی گاڑی پہنچتی ہے، وہاں سارے کسان جمع ہو جاتے ہیں۔ اس دوران نہ ہی سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال رکھا جاتا ہے اور نہ ہی ماسک لگایا جاتا ہے۔

اورنگ آباد میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی
اورنگ آباد میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی

By

Published : Jul 16, 2020, 1:46 PM IST

ریاست مہاراشٹر میں اورنگ آباد کے وارڈ قاضی میں کسان پریشان حال ہیں۔ گاؤں والوں کو وقت پر کھاد نہیں مل رہی ہے۔ 15 دن یا ایک مہینے میں کھاد کا ایک ٹرک گاؤں میں پہنچتا ہے۔

اورنگ آباد میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی

تو وہیں اس دوران کھاد کا ایک ٹرک گاؤں میں جیسے ہی پہنچتا ہے، کسان ٹرک کے پاس جمع ہو جاتے ہیں جس کے بعد لاک ڈاؤن کے اصولوں پر کوئی عمل کرتا ہوا نظر نہیں آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اورنگ آباد میں کرفیو کے حوالے سے میٹنگ منعقد

ساتھ ہی یوریا کھاد کا ٹرک گاؤں میں پہنچنے کے بعد گاؤں کے لوگ چاروں طرف سے ٹرک کو گھیر لیتے ہیں۔ کھاد کی دکان کے سامنے باضابطہ لائن بھی لگائی جاتی ہے لیکن یہاں نہ ہی کوئی لائن لگائی گئی اور نہ کسی نے سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال رکھا۔ یہاں تک کہ لوگوں نے ماسک بھی نہیں لگائے۔

کسان کھاد لینے کے لیے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے نظر آ رہے ہیں۔

ان کسانوں کا کہنا ہے کہ 'انہیں وقت پر یوریا کھاد بھی نہیں مل رہی ہے۔'

انہوں نے کئی بار ضلع انتظامیہ سے کھاد نہیں ملنے کی شکایت بھی کی لیکن انتظامیہ، ان کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details