اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد ضلع کے مختلف علاقوں میں دودھ کے کاروبار سے منسلک سینکڑوں افراد نے قیمتوں میں اچانک کمی آنے پر احتجاج کیا۔ لوگوں نے دودھ کو سڑکوں پر بہا کر انتظامیہ کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ مارکیٹ میں دودھ کے بھاؤ گر کر محض 26 روپے مقرر کر دیے جانے پر، یہ کسان شدید مالی پریشانی میں مبتلا ہونے کے سبب شدید ناراض و مشتعل ہو گئے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ دودھ کو کم از کم 50 روپے کا ریٹ ملنا چاہیے، تاہم حکومت و انتظامیہ کی سرد مہری اور کسان مزدور مخالف رجحان نے انہیں مایوس کر دیا ہے۔ اسی کے بربنات تعلقے کے چنچولی لمبا جی کے کسانوں اور دودھ کے کاروباریوں نے اپنا فروخت کے لیے لایا گیا دودھ ہی سڑک پر بہا دیا۔
اپنا احتجاج درج کرواتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت دودھ کے مناسب دام مقرر کرے اور ان دودھ کے کاروباری کسانوں کو راحت فراہم کرتے ہوئے چارے پانی کی سہولیات پہنچائے جائے۔ دوسری طرف دودھ کی قیمت کم ہو جانے کا دعوی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ، نائب وزیر اعلیٰ ، دودھ ترقیات وزیر کی نام لے کر دودھ راستے پر کسانوں اور دودھ کاروباریوں بہایا۔