اورنگ آباد: کسانوں کوبھاری نقصان، لاکھوں روپے کی فصل تباہ
اورنگ آباد میں 9 دن کے سخت کرفیو نے لوگوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے شہر کے اطراف میں ہزاروں ایکڑ پر محیط سبزی اور ترکاری کی کھیتی کرنے والے کسانوں کا فصل تیار ہے لیکن منڈیوں میں سناٹا پڑا ہوا ہے۔
اورنگ آباد: کسانوں کا لاکھوں روپے کی فصل تباہ
ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں نو دن کی مکمل کرفیو کی وجہ سے تمام تر سرگرمیاں ٹھپ رہیں جن میں ٹرانسپورٹ اور سبزی منڈیوں پر پابندی بھی شامل ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہو رہا ہے کہ شہریان کو سبزی ترکاری کی قلت کا سامنا نا ہے تو دوسری جانب کسانوں کی فصلوں کا کوئی خریدار نہیں مل رہا۔ ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے شہر کے قریبی گاؤں وروڈ قاضی گاؤں کے کسانوں کا حال جاننے کی کوشش کی۔