اورنگ آباد:ملک کی دوسری ریاستوں کی مہاراشٹر میں بھی ٹماٹر کی قیمت ڈیڑھ سو روپے فی کلو سے تجاوز کر چکی ہے۔اسی درمیان ضلع کے کئی کھیتوں سے ٹماٹروں کی چوری کا واقعہ پیش آیا ہے۔ چوری پر قابو پانے کے لئے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں۔
ضلع کے گنگاپور تحصیل میں واقع شاہپور بنجر علاقہ میں واقع کھیت میں کاشتکاروں کے ذریعے راست کی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے۔ جس کے چرچے ضلع بھر میں جاری ہیں۔ تین ماہ قبل دس تا پندرہ روپے فی کلو کے لحاظ سے فروخت ہونے والا ٹماٹر فی الحال ڈیڑھ سو روپے فی کلو پر پہنچ چکا ہے۔
ٹماٹر کو بہتر دام حاصل ہونے کے سبب شاہ پور علاقہ کے کاشتکاروں نے بڑے پیمانہ پر ٹماٹر کی فصلیں لگائی ہیں۔ شاہ پور بنجر علاقہ کے کا شتکار شرد لکشمن راوت نے ڈھائی ایکڑ کھیت میں کئی سال سے ٹماٹر کی کا شیکاری کر رہے ہیں۔ اس سال انھوں نے جون میں دیڑھ ایکڑ میں ٹماٹر لگائے ہیں۔ اس پر مسلسل ادویہ کا چھڑکاؤ ، نگہداشت جاری ہے۔