اردو

urdu

By

Published : Jan 23, 2020, 2:56 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 2:52 AM IST

ETV Bharat / state

'کسان بھیکاری نہیں'

بالی وڈ اداکار نانا پاٹیکر نے کہا کہ کسان بھکاری نہیں ہیں اور مہاراشٹر میں کسانوں کی خودکشی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے انہیں مالی تعاون کے ساتھ جذباتی مدد کی بھی ضرورت ہے۔

'کسان بھیکاری نہیں'
'کسان بھیکاری نہیں'

نانا پاٹیکرنے مہاراشٹر کے شہر چنچوڑ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا 'اگر سیاسی رہنما کسانوں کو پیسہ نہیں دیتے تو یہ ٹھیک ہے۔ انہیں نہ صرف قرض معافی کی ضرورت ہے ، بلکہ انہیں جذباتی مدد اور حوصلہ افزائی کی بھی ضرورت ہے۔ ہمیں ان سے بات کرنے کی ضرورت ہے۔ کسان بھکاری نہیں ہیں '۔

انہوں نے سبزیوں کی قیمتیں طے کرنے پر بھی زور دیا اور لوگوں سے سبزی فروشوں سے سودے بازی نہ کرنے کی تاکید کی۔

انہوں نے کہا کہ یہاں ہر چیز کی قیمت مقرر ہوتی ہے لیکن ہمارے ٹماٹر اور آلو پر ، قیمت کا کوئی لیبل نہیں ہوتا۔ آپ کی فیسں طے ہوتی ہیں ، کاروں کی قیمتیں طے ہوتی ہیں ۔میری آپ سب سے گزارش ہے کہ وہ سڑکوں پر سبزی فروشوں سے سودے بازی نہ کریں۔ کسانوں کے درپیش مسائل کے بارے میں ہم سب کو سوچنا چاہیے۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 2:52 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details