اردو

urdu

ETV Bharat / state

’دل بیچارہ‘ سے شائقین ناخوش، مگر کیوں؟ - او ٹی ٹی پلیٹ فارم (اوور دی ٹاپ)

بالی ووڈ کے معروف اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون 2020 کو خودکشی کی تھی، انھوں نے آخری فلم ’’دل بیچارہ ‘‘ میں کام کیا تھا۔

’دل بیچارہ‘ سے شائقین ناخوش،مگر کیوں؟
’دل بیچارہ‘ سے شائقین ناخوش،مگر کیوں؟

By

Published : Jun 26, 2020, 8:30 PM IST

اس فلم کے ریلیز ہونے سے قبل ہی سوشانت نے اس دنیا کو الوداع کہہ دیا۔

گذشتہ 25 جون 2020 کو یہ اعلان کیا گیا ہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم (اوور دی ٹاپ) آئندہ 24 جولائی 2020 کو ریلیز کی گئی۔

اس کا مطلب یہ ہوا کہ فلم ’دل بیچارہ‘ براہ راست سنیما گھروں میں نہیں ریلیز کی جائے گی۔

’دل بیچارہ‘ سے شائقین ناخوش،مگر کیوں؟

اس سے سوشانت سنگھ راجپوت کے شائقین میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔

شائقین کا ایک طبقہ ناراض ہے کہ وہ سینما گھروں میں اپنے پسندیدہ اداکار کی آخری فلم دیکھنا اور سوشانت کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہے۔

ٹویٹر پر بہت سارے مداحوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ انہیں اپنے پسندیدہ اداکار کی آخری فلم بڑی اسکرین پر دیکھنی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ ٹھیک نہیں ہے ، ہم دل بیچارہ کو سینما گھروں میں ریلیز کرنا چاہتے ہیں ، تاکہ ہمیں ان کی آخری فلم بلاک بسٹر بنانے کا موقع ملے۔

جب کہ ایک مداح نے کہ 'ہم سب دل بیچارہ کوتھیٹر میں دیکھنا چاہتے ہیں کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نہیں۔ یہ درست نہیں ہے۔

اسی طرح کے سیکڑوں ٹویٹس پوسٹ کی گئیں جس میں 'دل بیچارہ کو بڑے اسکرین پر مداح دیکھنا چاہتے ہیں۔

یہ فلم جان گرین کے ناول 'دی فالٹ ان آور اسٹار' پر مبنی ہے۔ اس میں اداکارہ سنجنا سنگھی مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details