ممبئی: ممبئی کے زویری بازار میں فلمی انداز میں جوہری کے دکان پر چھاپہ مار کر لٹیروں نے اسے لوٹ لیا۔ ہندی فلم اسپیشل 26 کی طرح انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ای ڈی کے افسران بن کر ایک جوہری کی دکان میں داخل ہوئے، مالک اور نوکر کو ہتھکڑی لگاکر ان کی دکان سے تین کیلو سونا اور دیگر نقدی لوٹ لئے۔ اس معاملہ میں پولیس نے معاملہ درج کر کے تین ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔
جعلی ای ڈی افسر نے 25 لاکھ روپے نقد اور 3 کلو سونا لوٹا تفصیلات کے مطابق زویری بازار میں چار نامعلوم افراد نے خود کو ای ڈی افسر ظاہر کرکے ایک جوہری اور اس کے نوکرکو خوفزدہ کردیا ۔اس کے بعد ملزمین نے جوہری کے کاونٹر 25 لاکھ روپے نقد اور 3 کیلو سونے کے زیورات لوٹ لئے جس کی کل مالیت 70لاکھ روپے بتائی گئی۔ پولیس نے چار نامعلوم افراد کے خلاف 394,506(2) اور120B دفعات کے تحت معاملہ درج کر لیا. اس معاملہ میں پولیس نے اب تک تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمین اس وقت قید ہوگئے جب وہ دکان میں داخل ہوئے تھے۔ اس فوٹیج کی مدد سے پولیس نے ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ اس دوران نامعلوم افراد نے دکان کے مینجر کو پکڑ کر رکھا گیا۔ اس گروپ میں ایک خاتون بھی شام تھی جو ایک اعلی افسر کی طرح خود کو ظاہر کررہی تھی۔
مزید پڑھیں:Fake Passport visa Racket Busted فرضی پاسپورٹ اور ویزا سازی کرنے والا گروہ بے نقاب
تین ملزمین کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں انہیں ریمانڈ پر رکھنے کا حکم صادر کیا گیا۔ ملزمین کے ساتھ مزید افراد ملوث تھے جن کی اب تک گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ پولس ان کو تلاش کررہی ہے ملزمین کے قبضے سے مسروقہ مال برآمد کر لیا گیا ہے یہ لوٹ مار فلمی انداز کے طرز پر انجام دی گئی۔اس لئے پولیس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے ۔