اردو

urdu

By

Published : Feb 19, 2020, 7:40 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 9:12 PM IST

ETV Bharat / state

فرضی اے ٹی ایس افسران گرفتار

ممبئی کے آگری پاڑہ پولیس نے افضل پانی گینگ کے دو ایسے بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے جو خود کو اے ٹی ایس کا افسر بتا کر لوگوں کو دھوکہ دیتے تھے۔

اے ٹی ایس افسر بن کر لوگوں کو لوٹنے والے دو افراد گرفتار
اے ٹی ایس افسر بن کر لوگوں کو لوٹنے والے دو افراد گرفتار

ممبئی کے آگری پاڑہ پولیس نے افضل پانی گینگ کے دو ایسے بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے جو خود کو اے ٹی ایس کا افسر بتا کر لوگوں کو دھوکہ دیتے تھے۔ ملزمین کا نام نور محمد خان اور امتیاز شیخ ہے۔

ممبئی پولیس نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ 'ملزمین نے متاثرہ شخص سے اس کے والد کو ضمانت پر رہا کروانے کے نام پر 29,700 روپے اینٹھ لیے۔'

اس معاملے میں آگرری پاڑہ پولیس نے دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا ہے۔

اے ٹی ایس افسر بن کر لوگوں کو لوٹنے والے دو افراد گرفتار

درصل ملزمین کی شکایات کافی وقت سے کی جار ہی تھی جس کے بعد زونل ڈی سی پی اویناش کمار کی ہدایت پر ان دونوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

یہ دونوں ملزمین ممبئی اور ممبئی کے باہر بھی اس قسم کے جرائم انجام دیے ہیں یا نہیں۔ اس بات کا سراغ ممبئی پولیس لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 9:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details