اردو

urdu

ETV Bharat / state

فڑنویس نے اننت کمار کے الزامات کی تردید کی - اس کی تردید کرتا ہوں کیوکہ ایسا کچھ ہوا ہی نہیں ہے

مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے بی جے پی کے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڑے کے بیان کی تردید کی ہے۔

فڑنویس نے اننت کمار کے الزامات کی تردید کی
فڑنویس نے اننت کمار کے الزامات کی تردید کی

By

Published : Dec 2, 2019, 3:09 PM IST

اننت کمار ہیگڑے نے دعویٰ کیا ہے کہ دیویندر فڑنویس صرف 80 گھنٹوں کے لیے مہاراشٹر کے وزیر اعلی بنے تاکہ 40000 کروڑ روپئے کے مرکزی فنڈز کو بچایا جا سکے۔


دیویندر فڑنویس نے کہا کہ' میں نے یہ نہیں سنا کہ اننت کمار نے کیا کہا لیکن میں نے میڈیا سے سنا کہ مہاراشٹر حکومت نے 40000 کروڑ روپیے مرکزی حکومت کو دیئے ہیں، یہ سرا سر غلط ہے۔ میں اس کی تردید کرتا ہوں کیوں کہ ایسا کچھ ہوا ہی نہیں ہے۔'


انہوں نے کہا کہ' یہ بلٹ ٹرین یا دیگر پروجکٹ ہو نہ تو مرکزی حکومت نے مہاراشٹر حکومت سے پیسے مانگے اور نہ ہی مہاراشٹر حکومت نے مرکز کو پیسے واپس لوٹایئں۔'

انہوں نے اننت کمار کی جانب سے دیے گئے بیان کی سخت الفاط میں تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ' میں نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں لیا تھا۔ فائناس ڈپارٹمنٹ کو اس معاملے کی تحقیقات کرنی چاہیے اور لوگوں سے سامنے سچ لانا چاہئے۔'

واضح رہے کہ اننت کمار ہیگڑے نے کہا کہ ' ایک وزیر اعلی کی 40،000 کروڑ روپئے تک رسائی حاصل ہے۔ دیویندر فڑنویس جانتے تھے کہ اگر کانگریس، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) اور شیوسینا کی حکومت برسراقتدار آتی ہے تو وہ ترقیاتی منصوبوں کے غلط استعمال کرے گی۔ چنانچہ فیصلہ ہوا کہ ڈرامہ ہونا چاہئے۔ فڈنویس وزیراعلیٰ بنے اور 15 گھنٹوں میں انہوں نے 40،000 کروڑ روپئے مرکز کو واپس دیئے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details