اردو

urdu

ETV Bharat / state

فیس بک نے ریلائنس جیو میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کیا - ریلائنس جیو میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان

فیس بک نے بدھ کی صبح ریلائنس جیو میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ فیس بک نے کہا کہ وہ جیو میں $ 5.7 بلین (43574 کروڑ روپے) کی سرمایہ کاری کرنے جا رہا ہے۔

فیس بک نے ریلائنس جیو میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کیا
فیس بک نے ریلائنس جیو میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کیا

By

Published : Apr 22, 2020, 10:00 AM IST

دنیا کی سب سے بڑی سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے جیو پلیٹ فارم پر بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فیس بک 9.99 فیصد حصوں کے لئے جیو پلیٹ فارم پر 43574 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرے گا۔

اس بڑے معاملے کے بعد فیس بک اب جیو کا سب سے بڑا شیئر ہولڈر بن گیا ہے۔ فیس بک کی اس سرمایہ کاری کے بعد جیو کی انٹرپرائز ویلیو بڑھ کر 4.62 لاکھ کروڑ ہوگئی ہے۔

فیس بک نے کہا، 'یہ سرمایہ کاری بھارت سے ہماری وابستگی کی عکاسی کرتی ہے۔ جیو نے بھارت میں جو بڑے بدلاؤ لائے ہیں، ہم بھی اس سے پرجوش ہیں۔

چار سال سے بھی کم عرصے میں ریلائنس جیو 388 ملین سے زیادہ افراد (تقریباً 38.8 کروڑ) کو آن لائن پلیٹ فارم پر لایا ہے۔ لہٰذا ہم جیو کے ذریعہ بھارت میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کے ساتھ رابطے کے لئے پرعزم ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details