اردو

urdu

ETV Bharat / state

'عرفان خان کا انتقال بالی وڈ کے لیے ناقابل تلافی نقصان' - عرفان خان کا انتقال بالی وڈ کے لیے ناقابل تلافی نقصان:کوشیاری

گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے عرفان خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'عرفان خان کی بے وقت موت بالی وڈ کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

عرفان خان کا انتقال بالی وڈ کے لیے ناقابل تلافی نقصان:کوشیاری
عرفان خان کا انتقال بالی وڈ کے لیے ناقابل تلافی نقصان:کوشیاری

By

Published : Apr 29, 2020, 7:32 PM IST

ممبئی:مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے بالی ووڈ کے مشہور اداکار عرفان خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'عرفان خان کی بے وقت جانا بالی وڈ کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

کوشیاری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا، ”عرفان خان ہمہ جہت صلاحیت سے لیس اداکار تھے جو سماج کو آگے بڑھانے کے تئیں بہت حساس تھے۔ انہیں ان کی صلاحیت سے جانا جائے گا۔

عرفان خان نے اپنے با اثر اداکاری سے فلموں اور ٹیلی ویڑن سیریل میں مختلف کردار ادا کئے ہیں۔ ان کے بے وقت انتقال سے ہندی فلم دنیا کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ میں دعا کرتا ہوں کہ خدا ان کے خاندان کو اتنی بڑی مصیبت کو برداشت کرنے کی طاقت دے“۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details