Explosion in Steel Company اسٹیل کمپنی میں دھماکہ، متعدد ہلاکتوں کا اندیشہ - جالنہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں اسٹیل کمپنی میں دھماکہ
جالنہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں اسٹیل کمپنی میں دھماکہ ہوا جس میں 8 سے 10 مزدوروں کے ہلاک ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ Explosion in Steel Company in Jalna Industrial Estate
اسٹیل کمپنی میں دھماکہ
جالنہ:مہاراشٹر کے ضلع جالنہ میں صبح سویرے جالنہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع گیتائی اسٹیل کمپنی میں بھٹی پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ بھٹی کے پرخچے اڑ گئے۔ اس دھماکے میں 8 تا 10 مزدوروں کے ہلاک ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ابتدائی اطلاع ملی ہے کہ کئی افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ زخمیوں کو علاج کے لیے شہر کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ Explosion in Steel Company