اردو

urdu

ETV Bharat / state

Exclusive With Dr Akhtar Siddiqui: 'مہذب سماج اور صالح معاشرے کی تشکیل میں اساتذہ کا کردار اہم'

آئیٹا کی مہم 'اپنا مقام پیدا کر' کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اختر صدیقی نے کہا کہ' استاذ کی زندگی محبت اور محنت سے عبارت ہونی چاہیے۔ Former NCTE Chairperson Dr Akhtar Siddiqui

exclusive with former NCTE chairperson dr Akhtar Siddiqui
مہذب سماج اور صالح معاشرے کی تشکیل میں اساتذہ کا کردار اہمو

By

Published : Aug 9, 2022, 5:39 PM IST

ممبئی: ممبئی میں واقع انجمن اسلام سیف طیّب جی اسکول کے احاطے میں آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن ( آئیٹا) کی اساتذہ کانفرس کا اہمتام کیا گیا۔ اس تقریب میں این سی ٹی نئی دہلی کے سابق چیئرمین ڈاکٹر محمد اختر صدیقی نے شرکت کی۔ Former NCTE Chairperson Dr Akhtar Siddiqui

ویڈیو

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اساتذہ کی اہمیت اور معاشرے میں اساتذہ کے غیر معمولی کردار پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ دوران خطاب انہوں نے سابق صدریہ جمہویہ ڈاکٹر ذاکر حسین کے قول 'استاد کی زندگی کے سرورق پر علم نہیں محبت لکھا ہوتا ہے' کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ایک استاذ کو چاہیے کہ جہاں وہ ایک طرف طلبا میں شخصیت سازی اور انہیں زیور علم سے آراستہ و پیراستہ کرنے میں محنت و مشقت کے ساتھ اپنی سرگرمیاں انجام دیں تو ہیں دوسری جانب معاشرے میں منفی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے بھی اساتذہ کو غیر معمولی کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہاکہ' استاذ ہی ہوتا ہے جس کے ذریعے سماج میں تبدیلی اور انقلاب لایا جاسکتا ہے۔

اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر ممبئی کے معروف شخصیت اور صدر انجمن اسلام ممبئی ڈاکٹر ظہیر قاضی اور ڈاکٹر شیخ عبداللہ نائب صدر انجمن اسلام، ممبئی نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر ظہیر قاضی کو مہاراشٹر کی ایک سو با اثر شخصیات کی فہرست میں شامل کیے جانے پر مبارکباد پیش کی، ڈاکٹر شیخ عبداللہ نے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے کاموں میں نظم و ضبط اور وقت کی پابندی کو اپنا شعار بنائیں۔

صدارتی خطبہ میں صدر انجمن ڈاکٹر ظہیر قاضی نے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک استاذ کو بہترین مقرر ہونے کے ساتھ ایک اچھا سامع بھی ہونا چاہیے۔

ان کے علاوہ خطاب میں شرکت کرنے والے معروف شخصیت سرفراز آرزو نے کہا کہ' آج کی نششت نہایت ہی کار آمد رہی، اس میں ہم لوگوں نے اہل دانش و بینش سے اساتذہ کے تعلق سے جو باتیں سنیں ہیں وہ نہایت کار آمدت اور جامعیت سے بھرپور باتیں تھیں۔ جوایک مہذب سماج اور صالح معاشرے کی تشکیل میں اہم رول ادا کرتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details