اردو

urdu

ETV Bharat / state

Malwani Violence تشدد کے لیے اکسانے والوں کے خلاف کارروائی ہو، ابو عاصم اعظمی - abu asim azmi meets mumbai police commissioner

مالونی تشدد معاملے میں مسلمانوں کے خلاف یکطرفہ گرفتاری پرابو عاصم اعظمی نے پولیس کمشنر وویک پھنسلکر سے ملاقات کی اور تشدد میں ملوث خاطیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

exclusive-with-abu-asim-azmi-on-malwani-violence
تشدد کے لیے اکسانے والوں کے خلاف کارروائی ہو، ابو عاصم اعظمی

By

Published : Apr 18, 2023, 10:27 PM IST

ویڈیو

ممبئی:ممبئی مالونی میں رام نومی تشدد پر مسلمانوں کے خلاف یکطرفہ کارروائی کے بعد اب تک پولیس رام نومی کی شوبھا یاترا کا انعقاد کرنے والوں اور فسادیوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔ مزید نہ ہی ان پر کوئی قانونی چارہ جوئی ہوئی ہے۔ پولیس کارروائی سے مالونی میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔ فساد میں ملوث خاطیوں شرپسندوں کو فوراً گرفتار کیا جائے اس قسم کا مطالبہ آج ممبئی سماجوادی پارٹی لیڈر ابوعاصم اعظمی نے ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر سےکیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے سماجوادی کارکنان نے جب پولیس کی یکطرفہ کارروائی کے خلاف آواز بلند کی تو پولیس نے انہیں اس کی اجازت نہیں دی اور پھر کارکنان کو ہی زیر حراست لے لیا۔ انہیں بھی مالونی جانے سے روک دیا گیا۔ انہوں نے پولیس کمشنر کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ پولیس کی یکطرفہ کارروائی سے سماج و معاشرے میں پولیس کے خلاف غلط تاثر اور پیغا م جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سماجوادی پارٹی لیڈر گرجا پرساد یادو نے جب ان فرقہ پرستوں اور فسادیوں کی گرفتاریوں کا مطالبہ کیا تو انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی، اس پر پولس نے مقدمہ تو درج کر کیا ہے، لیکن دھمکی دینے والوں گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شرپسندوں نے پولس کی موجودگی و اعلی افسران کے سامنے مسجد کے پاس شرانگیزیاں کی، رات دس بجے کے بعد بھی ڈی جے بجایا گیا، مسجد میں تروایح کی نماز کے دوران جب مسلمانوں نے اس پر اعتراض کیا تو یہ شر پسند ان سے ہی فساد پر آمادہ ہو گئے اور دونوں جانب سے پتھراؤ چپل مارنے کی وارداتیں ہوئی، لیکن مسلم نوجوانوں کو تو زندان میں بھیج دیا گیا، لیکن اصل فسادی آج بھی آزاد گھوم رہے ہیں۔
اس پر کارروائی ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ہی ابوعاصم اعظمی نے پولس کمشنر سے اس معاملہ کو زون گیارہ کے ڈی سی پی اجئے کمار بنسل سے زون بارہ منتقل کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ اس وفد میں سماجوادی پارٹی لیڈر کبیر موریہ اور گرجا پرساد یادو بھی شامل تھے، جنہوں نے پولیس کے رویہ اور یکطرفہ کارروائی کی شکایت کی اور کہاکہ جب آرگنائزر منتظمیں کو کسی جلوس کی اجازت دی جاتی ہے تو وہ مشروط ہوتی ہے اس میں بندشیں ہوتی ہیں اس کی خلاف ورزی پر اس پر بھی کارروائی لازمی ہوتی ہے، لیکن اب تک پولیس نے ان پر کوئی کارروائی نہیں کی ہے جو خلاف قانون ہے۔ دیوین بھارتی نے وفدکو یقین دلایا کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور خاطی سے کوئی رعایت نہیں ہو گی پولیس اپنا کام کر رہی ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details