اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال سے انتخاب لڑنے والے آزاد امیدوار کے ساتھ خصوصی بات چیت

پارلیمانی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے ریاست مدھیہ پردیش کے بھوپال پارلیمانی نشست سے مالیگاؤں بم دھماکہ کی اہم ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو میدان میں اتارا ہے۔ ای ٹی وی بھارت نے ان سے خصوصی بات چیت کی ہے۔ پیش ہے تفیصیلی بات چیت ۔۔۔۔

By

Published : Apr 27, 2019, 9:24 PM IST

سابق اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ریاض الدین دیشمکھ

بھوپال سے کانگریس نے تجربہ کار رہنما دگ وجے سنگھ کو ٹکٹ دیا ہے جبکہ بی جے پی نے سادھوی پرگیہ سنگھ کو امیدوار بنایا ہے۔

سابق اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ریاض الدین دیشمکھ

سادھوی کو انتخابی میدان میں اتارنے کے بعد سیاسی گلیاروں میں چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں اسی درمیان ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کے سابق اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ریاض الدین دیشمکھ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ بھوپال پارلیمانی نشست سے بطور آزاد امیدوار سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سادھوی نے شہید ہیمنت کرکرے کے بارے میں جو توہین آمیز باتیں کہی ہیں وہ قابل مذمت ہیں۔

ریاض الدین نے مزید کہا کہ ہیمنت کرکرے ایک زندہ دل انسان تھے اور ہمیشہ اپنے ساتھیوں کی حوصلہ افزائی کرتے تھے۔

واضح رہے کہ ریاض الدین دیشمکھ نے ہیمنت کرکرے کے کی سربراہی میں ایک سال تک اپنی خدمات انجام دی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details