مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوہان نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'گیٹ وے آف انڈیا' سے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف نکالی جانے والی اس یاترا کا افتتاح این سی پی کے سینیئر رہنما شرد پوار کے ہاتھوں کیا جائے گا۔
سی اے اے اور این آر سی کے خلاف گاندھی شانتی یاترا کا آغاز اس یاترا میں متعدد سیاسی جماعتیں، فلمی شخصیات، مذہبی شخصیات ،صحافی اور دانشورو موجود رہیں گے۔
چوہان کا کہنا ہے کہ یہ یاترا مہاراشٹر کے متعدد مقامات سے گزر کر دیگر کئی ریاستوں سے ہوتے ہوئے 21 دنوں بعد یعنی کہ 30 جنوری کو دہلی کے راج گھاٹ پر اختتام پذیر ہوگی۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس یاترا کا مقصد ہے یہ کہ ملک میں سی اے اے اور این آر سی کو لےکر جو بد امنی پھیلی ہوئی ہے اسے دور کیا جائے اور حکومت کو اس قانون کو واپس لینے پر مجبور کیا جائے۔