اردو

urdu

ممبئی: جامع مسجد کے قدرتی حوض(تالاب) کے ایکسکلوژیو فوٹیج

By

Published : Jun 10, 2021, 1:03 AM IST

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں واقع تاریخی جامع مسجد کے قدرتی حوض(تالاب) میں یوں تو کسی شخص کو جانے کی اجازت نہیں ہے لیکن ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے مذکورہ حوض کا دورہ کیا اور تقریباً 150 سالہ اس قدیم حوض کے بارے میں چیف قاضی سے گفتگو کی۔

mumbai Jama Masjid
mumbai Jama Masjid

جامع مسجد ممبئی اسلامی فن تعمیر کی عمدہ مثال ہے۔ یہ مسجد صرف عبادت گاہ ہی نہیں ہے بلکہ ایک عجائب خانہ، کتب خانہ اور کمیونیٹی سینٹر بھی ہے۔

ممبئی کی تاریخی جامع مسجد

جامع مسجد قدرتی آبی ذخیرے پر تعمیر کی گئی ہے۔ اس مسجد کی تعمیر ایسے وقت کی گئی تھی جب گنجان آبادی والے اس شہر میں ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لیے کشتیوں کا سہارا لینا پڑتا تھا۔

مسجد میں موجود تالاب کی صاف صفائی کا کام تقریباً 12 برسوں کے بعد شروع کیا گیا۔ تالاب میں موجود پانی کو مشینوں کی مدد سے باہر نکالا گیا۔ اس کام میں تقریباً 50 مزدور گزشتہ ایک ہفتے سے مصروف ہیں۔

جامع مسجد ممبئی کے ہر پہلو اور ہر کارکردگی سے ای ٹی وی بھارت نے آپ کو روشناس کرایا ہے۔ اس مسجد کے اس حصے میں جہاں آپ نے پانی اور آبی جانداروں کودیکھا تھادیکھئے وسیع عریض علاقے میں بنے اس تالاب میں پانی کے چشمے یہی وہ چشمے ہیں جہاں سے اس تالاب کو پانی میسر ہوتا ہے

اس دوران ہماری ملاقات جامع مسجدِ میں طویل عرصے سے اپنی خدمات انجام دینے والے مفتی اشفاق قاضی سے ہوئی انہونے اس حوض نما تالاب کے بارے میں جانکاری دی آج سے 150 برس قبل تعمیر کیا گیا تھا جو آج بھی ممضبوط اور مستحکم ہے۔

اسکی سنگ بنیاد دیکھئے اور اندازہ لگائے جب وہ زمانہ ماڈرن تکنیک سے کوسوں دور تھا باوجود اسکے اسکی بنیاد درو دیوار اس کے مضبوط مستحکم ہونے کی گواہی دے رہے ہیں۔

اس مسجد میں اے سی کی ضرورت نہیں پڑتی کیونکہ تالاب کے پانی کی ٹھنڈک سے ہی مسجد میں ٹھنڈک رہتی ہے ۔

اس تالاب میں خاصی تعداد میں مچھلیاں اور دوسرے آبی جاندار ہیں یہاں پر موجود ابراہیم بوبیرے نے بتایا کہ ہم نے صفائی سے پہلے اُنہیں اس طرح کے آرٹیفیشیل فش ٹینک میں منتقل کیا اسکے بعد یہاں صاف صفائی کا کام شروع کیا۔جیسے ہی یہ کام مکمل ہو جائیگا انہیں واپس اسی تالاب میں چھوڑ دیا جائےگا

ABOUT THE AUTHOR

...view details