اردو

urdu

ETV Bharat / state

Congress Leaders Join NCP : میئر طاہرہ شیخ سیمت 28 کارپوریٹرز این سی پی میں شامل

کانگریس کو خیرآباد کہنے والے شیخ رشید نے کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں مالیگاؤں میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی Nationalist Congress Party کو مضبوط کریں گے۔

میئر طاہرہ شیخ سیمت 28 کارپوریٹرز این سی پی میں شامل
میئر طاہرہ شیخ سیمت 28 کارپوریٹرز این سی پی میں شامل

By

Published : Jan 28, 2022, 9:37 PM IST

مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں Muslim-Majority City کے سابق رکن اسمبلی شیخ رشید اور میئر طاہرہ شیخ Mayor Tahira Shaikh سمیت 28 کارپوریٹرز نے کانگریس پارٹی سے استعفیٰ Twenty Eight Corporators Resign from Congress Party دے دیا۔

گزشتہ روز ممبئی راشٹروادی دفتر میں ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ و این سی پی کے قومی رہنما اجیت دادا پوار ریاستی صدر جینت پاٹل، وزیر اقلیتی امور نواب ملک، چھگن بھجبل کی موجودگی میں این سی پی میں شمولیت اختیار کی۔

اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر مالیگاؤں کے ساتھ کسی طرح کی ناانصافی نہیں کی جائے گی۔ شہر کی تعمیر و ترقی کےلیے وہ ہر طرح کا تعاون کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ریاستی حکومت سے مالیگاؤں کیلئے 10 کروڑ کا فنڈ منظور کروایا گیا۔ اور اس سے قبل ناسک ضلع منصوبہ بندی کمیٹی میں چھگن بھجبل کی جانب سے پانچ کروڑ کا فنڈ جاری کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:یوگانند شاستری این سی پی کے دہلی صدر مقرر

وہیں اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے اس موقع پر کہا کہ شیخ رشید نے اچھا کام کیا تھا۔ اور وہ ہمیشہ مالیگاؤں کی تعمیر و ترقی کیلئے فکر مند رہتے ہیں۔

اس درمیان صوبائی این سی پی کے صدر و وزیر آبپاشی جینت پاٹل نے شیخ رشید و میئر طاہرہ شیخ سیمت تمام کارپوریٹرز کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ 38 سالوں سے مالیگاؤں میں کانگریس پارٹی کو مضبوط بنانے والے شیخ خانوادہ کا راشٹروادی کانگریس پارٹی ہر طرح سے تعاون دے گی۔

اس موقع پر کانگریس پارٹی کو چھوڑ کر این سی پی میں شامل ہونے والے تمام کارپوریٹرز کی جانب سے شیخ رشید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح انہوں نے مشکل حالات میں کانگریس پارٹی کو مالیگاؤں میں نہ صرف زندہ رکھا بلکہ تین رکن اسمبلی اور چار میئر کے ساتھ ساتھ ہزاروں کارپوریٹرز دیئے ہیں۔ اور یہ عزم کیا کہ آنے والے دنوں میں بھی شہر مالیگاؤں میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کو مضبوط کریں گے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details