مالیگاؤں: مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی و نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے ضلعی صدر آصف شیخ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے آگرہ روڈ سخاوت ہوٹل کے پاس رونما ہونے والی ہنگامہ آرائی کی مذمت کی اور خاطیوں پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے آصف شیخ نے بتایا کہ رام نومی کے موقع پر گزشتہ روز مالیگاؤں سے گزرنے والے سپت سرنگی گڑھ کی یاترا میں برادران وطن نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے سابقہ روایات سے ہٹ کر رام نومی کا انعقاد کیا۔ جبکہ گزشتہ دو سال سے مالیگاؤں کے مسلم اکثریتی علاقوں سے رام نومی کی یاترا کا جلوس کی شکل میں گزرنا، کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ اس لئے کل مالیگاؤں میں کچھ شرپسندوں نے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی لیکن شہر کے مسلمانوں کی زندہ دلی و صبر و تحمل اور پولیس انتظامیہ کے بروقت تعاؤن سے شہر میں مکمل امن امان قائم رہا۔ لیکن جن لوگوں نے بھی اس طرح کی غیر قانونی حرکتیں کی ہیں ان پر پولیس انتظامیہ سختی کارروائی کرے۔
Stone Pelting In Malegaon کچھ فرقہ پرستوں کی شہر کے امن کو خراب کرنے کی کوشش ناکام: آصف شیخ - maha urdu news
مالیگاؤں میں یاترا کے دوران کچھ شرپسندوں کی جانب سے شہر کے امن و امان خراب کرنے کی کوشش کو ناکام کردیا گیا وہیں مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے ہنگامہ آرائی کی مخالفت کرتے ہوئے خاطیوں پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
آصف شیخ نے مزید کہا کہ تہوار خوشی اور بھائی چارہ کے ساتھ منایا جاتا ہے اور یہ خوشیوں کا موقع ہوتا ہے لیکن جس طرح سے نوجوانوں کے اندر زہر گھول کر مذہبی منافرت کے ذریعے سیاست کی جارہی ہیں وہ اس ملک کے قانون و سالمیت کیلئے مناسب نہیں ہے۔ لہذا پولیس انتظامیہ مالیگاؤں کے واقعہ کے تناظر میں سنجیدگی سے کارروائی کریں۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پولیس نے جس حکمت سے کام کرتے ہوئے اپنی پولسنگ انجام دی وہ قابل تعریف ہیں ہم انکی خدمات کو سلام کرتے ہیں۔ اور ہنگامہ آرائی معاملے میں پولیس سب کچھ جانتی ہے، سی سی ٹی وی وغیرہ کے ریکارڈ موجود ہیں ان پر پولیس سخت کارروائی کرے۔ فی الحال اس معاملے میں ہم زیادہ کچھ بولیں گے نہیں لیکن وقت آنے پر پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : Stone Pelting in Malegaon یاتریوں کی جانب سے مالیگاؤں کی دکانوں پر مبینہ پتھر بازی