مالیگاؤں شہر سمیت اطراف کے تعلقہ سٹانہ، ناند گاؤں، ویولہ، چاندوڑ ،منماڑ میں امن کے لئے دونوں مذہب کے ماننے والوں میں اتحاد پیدا رہے اس کی کوشش کی جائے۔
پولس فورس کا اضافہ کیا جائے آصف شیخ نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے مالیگاؤں شہر میں ہندو مسلم ایک ساتھ رہتے ہیں اسی طرح مالیگاؤں تعلقہ میں بھی مسلمانوں کی آبادی ہے،دیہاتوں میں ہندو مسلم کی ملی جلی آبادی ہے ایسے حالات میں امن کی ضروری ہے ہندو مسلمان مل جل کر رہیں اسکا دھیان رکھا جائے وہیں
آصف شیخ نے کہا کہ ملک میں مسلمانوں کی تنظیم جمیعتہ علماء، جمیعتہ اہل حدیث ،سنی جمیعتہ، جماعت اسلامی کے ساتھ ساتھ مسلم پرسنل لاء بورڈ نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرنے اور فیصلے کا احترام کرنے کو کہا ہے.
وہیں حکومت نے بھی امن کی اپیل کی ہے، فیصلہ پر کسی قسم کا جشن اور غم منانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے صرف صبر اور شکر کا مادہ اپنایا جائے اتحاد اور اتفاق سے رہیں، امن کی برقراری کو ترجیح دی جائے اور کسی بھی قسم کی افواہ پر دھیان نہ دیں.