ممبئی:مہاراشٹر اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین حاجی عرفات شیخ نے سینکڑوں علماؤں کی موجودگی کہاکہ اترپردیش کے دھنی میں ایک ایسی مسجد تمعیر کی جائے گی جہاں نماز کے ساتھ ساتھ بچوں کو اعلیٰ تعلیم بھی دی جائے گی۔ وہ ایک عظیم ایجوکیشن سینٹر ہوگا۔ اس موقع پر اتر پردیش سنی وقف بورڈ کے چیئرمین ظفر احمد فاروقی کو حاجی عرفات شیخ نے مسجد محمد بن عبداللہ کے لیے اینٹ پیش کی اور مسجد کا نام محمد بن عبداللہ کا اعلان کیا۔
سنی وقف بورڈ کے چیئرمین ظفر احمد فاروقی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسجد کی تعمیر کو لیکر ہونے والی تاخیر کے پیچھے کی اصل وجہ یہ ہے کہ کووڈ کے سبب اس مسجد کے لیے بنایا گیا پلان میں دشواریاں پیدا ہو گئیں۔ اُنہوں نے اس مسجد کے لیے ممبئی میں پروگرام کیا اس کے پیچھے کی اصل وجہ مالی تعاون بتائی۔