ممبئی: مہاراشٹرا سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ناگپور سرمائی اجلاس میں کہا کہ فلسطین کے حق میں ریلی نکالنا جرم نہیں ہے لیکن اس کے باوجود پولیس نے جلگاؤں میں گیارہ افراد کے خلاف کیس درج کیا ہے۔ جو بالکل غلط ہے، اس لئے جن پر بھی کیس درج کیا گیا وہ جلد سے جلد واپس لیا جانا چاہئے۔
اعظمی نے کہا کہ فلسطین کے حق میں ہر انصاف پسند کھڑا ہے نہرو جی، گاندھی جی اور اٹل بہاری واجپئی نے بھی آزاد فلسطین کی حمایت کی تھی۔ 8 نومبر کو فلسطین کی حمایت میں کچھ مسلم تنظیموں نے ریلی کا انعقاد کیا تھا، جس میں کسی بھی طرح کی اشتعال انگیزی نہیں کی گئی تھی، دو نوجوانوں نے فلسطین کا جھنڈا لہرایا تھا لیکن 12 دسمبر کو یہ ایوان میں بتلایا گیا کہ اس ریلی میں حماس کی حمایت کر کے حماس کا جھنڈا لہرایا گیا اور اشتعال انگیزی کی گئی تھی۔