صنعتی شہر ممبئی کے تاڑدیو آر ٹی او میں چل رہی رشوت خوری اور دلالوں کے دبدبے کی خبر حال ہی میں ای ٹی وی بھارت کے ذریعہ شائع کی گئی ہے جس کے بعد ٹرانسپورٹ محکمہ کی ویجیلنس کی ٹیم نے آج ممبئی کے تاڑدیو آر ٹی او میں چھاپے ماری کی۔
ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر، ممبئی تاڈدیو آر ٹی او میں ویجلنس کی ٹیم کی چھاپہ ماری
ممبئی کے تاڑدیو آر ٹی او میں چھاپے ماری کے دوران کئی دلالوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ چھاپے ماری کے دوران آر ٹی او کے احاطہ میں معینہ مدت کے لیے دلالوں کے داخلے پر پابندی بھی لگائی گئی۔
چھاپے ماری کے دوران کئی دلالوں کو حراست میں لیا گیا۔ اس چھاپے کے دوران آر ٹی او میں دلالوں کے داخلے پر کچھ وقت کے لئے پابندی لگادی گئی تھی۔ تاہم ویجیلنس کی ٹیم کے جانے کے بعد معاملہ پہلے کے جیسا ہی جوں کا تیوں برقرار رہا۔ ای ٹی وی نے دلالوں سے بچنے اور ساودھانی کے لئے لگائے گئے جس بورڈ پر دلالوں کا نمبر دکھایا تھا، وہ نظر نہیں آرہا تھا، شاید وہ نمبر بھی مٹادیا گیا تھا۔
ہم نے اس معاملے کو آر ٹی او کے افسر دیپک گوپالے سے بات کرنی چاہی لیکن انہوں نے ایک سرکلر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آر ٹی او میں کرپشن اور رشوت خوری کے بارے میں میڈیا کو جانکاری دینے کے لئے منع کیا گیا ہے۔