اردو

urdu

اورنگ آباد میں اردو کارواں کی شاخ کا قیام

ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں اردو کارواں کی شاخ کا قیام عمل میں آیا۔ اس دوران اردو کارواں کے ذمہ داروں نے اسکولی طلبا و طالبات کو انعامات سے بھی نوازا۔

By

Published : Feb 23, 2021, 11:13 AM IST

Published : Feb 23, 2021, 11:13 AM IST

Establishment of Urdu Caravan branch in Aurangabad
اورنگ آباد میں اردو کارواں کی شاخ کا قیام

اورنگ آباد میں اردو کارواں کی شاخ کا قیام عمل میں آیا۔ اس دوران 'رسم اجراء آغاز سخن مجلہ و جلسہ تقسیم انعامات' کے نام سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

اورنگ آباد میں اردو کارواں کی شاخ کا قیام

اردو محبت کی زبان ہے اردو کا پیغام ہی سراپا محبت ہے لیکن اردو والوں نے ہی اس پیغام کو عام کرنے میں کہیں نہ کہیں کوتاہی کی ہے اس لیے نفرت کی آندھیاں تیز ہوگئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مولانا آزاد اوپن اردو یونیورسٹی (مانو) کے رجسٹرار ڈاکٹر محمود صدیقی نے کیا۔ وہ اورنگ آباد میں اردو کارواں پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔

اورنگ آباد میں اردو کارواں کی شاخ کا قیام

بتا دیں کہ اردو کارواں ممبئی کی شاخ کا اورنگ آباد میں قیام عمل میں آیا ہے۔ اس کے افتتاحی اجلاس میں ڈاکٹر محمود صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اردو محبت کی زبان ہے اس کو عام کرنا عوام کا بھی کام ہے۔

اورنگ آباد میں اردو کارواں کی شاخ کا قیام

پروگرام میں محلہ لائبریری کی روح رواں مریم جمیلہ کی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں تہنیت پیش کی گئی۔ پروگرام میں اردو کارواں ممبئی کے صدر فرید احمد نے کارواں کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور اعزاض و مقاصد کو بیان کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details