اردو

urdu

ETV Bharat / state

Counselling Centres معاشرے کو برائیوں سے پاک کرنے کے لیے جمعیت علماء کی جانب سے کونسلنگ سینٹر کا قیام - Jamiat Ulama I Hind

جمعیت علماء ہند گزشتہ کئی برسوں سے اصلاح معاشرہ کے نام پر مختلف پروگرامز اور بیداری مہم چلاتی رہی ہے، جھگڑا اور دشمنی مسائل کا حل نہیں ہے، بلکہ بات چیت ہی مسائل کا حل ہے۔

معاشرے کو برائیوں سے پاک کرنے کے لیے جمعیت علماء کونسلنگ سینٹر کا قیام
معاشرے کو برائیوں سے پاک کرنے کے لیے جمعیت علماء کونسلنگ سینٹر کا قیام

By

Published : Sep 27, 2022, 11:54 AM IST

مالیگاؤں: مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں گزشتہ شب جمعیت علماء کے زیر اہتمام ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جہاں سماجی برائیوں کی روک تھام سمیت گھریلو مسائل و طلاق جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ Establishment of Jamiat Ulama-I-Hind Counseling Center at Malegaon

اس موقع پر جمعیت علماء کے مقامی صدر مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں میں 'سماجی برائیوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ آج مسلم معاشرے میں زنا، نشہ آور اشیاء کا استعمال اور طلاق، خودکشی کے بڑھتے واقعات رونما ہورہے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے کاؤنسلنگ سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

ویڈیو
انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء ہند گزشتہ کئی برسوں سے اصلاح معاشرہ کے نام پر مختلف پروگرام اور پیدادی مہم چلاتی ہے جو آج بھی جاری ہے، جھگڑا اور جنگ مسائل کا حل نہیں ہے، بات چیت مسائل کا حل ہے، اگر کسی کے اپنے مسائل حل کرنے میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تو مرکزی اصلاحی کمیٹی کے سپرد کرے۔ ہم انہیں حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ Social Evils Increase in Malegaon مزید پڑھیں:

مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ صبر اور برداشت کی قوت نہ ہونے کی وجہ سے میاں بیوی کے درمیان تنازعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ سالوں سے عورتیں گھروں میں بیٹھی ہوئی ہیں اور بعد میں اچانک کورٹ کچہری کا چکر کاٹنا شروع کردی۔ جو کہ مسلمانوں کیلئے افسوس و فکر کی بات ہے۔ ان تمام سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے مسجد وار اصلاحی کمیٹیوں و کاؤنسلنگ سینٹر کی شروعات کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details