اردو

urdu

ETV Bharat / state

مراٹھا ریزرویشن پر عدالتی فیصلے کے مطالعہ کے لیے کمیٹی کا قیام

مراٹھا ریزرویشن سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا مطالعہ کرنے کے لیے ایک کمیٹی کی تشکیل دی گئی ہے۔ یہ کمیٹی سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لے گی اور اس کا تجزیہ کرے گی اور اس سلسلے میں ایک جامع رپورٹ تیار کرے گی۔ اس کے بعد ریاستی سرکار اپنا اگلا قدم اٹھائے گی۔ کمیٹی اپنی رپورٹ 31 مئی تک ریاستی سرکار کو دے گی ۔

مراٹھا ریزرویشن فیصلے کے مطالعہ کے لئے کمیٹی کا قیام
مراٹھا ریزرویشن فیصلے کے مطالعہ کے لئے کمیٹی کا قیام

By

Published : May 12, 2021, 10:02 PM IST

الہ آباد ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس اور ممبئی ہائی کورٹ کے سابق جج دلیپ بھوسلے کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے تاکہ مراٹھا ریزرویشن سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا مطالعہ کر کے آگے کی حکمت عملی تیار کی جا سکے۔

اس کمیٹی کے تعلق سے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے چیئرمین اشوک چوان کو مطلع کیا گیا ہے۔ریاستی حکومت نے سابق جج کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، جو مراٹھا ریزرویشن سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا مطالعہ کر نے کے بعد ریاستی حکومت کی رہنمائی کرے گی۔

یہ فیصلہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی میں مزید کارروائی کی سمت میں لیا گیا ہے۔ 8 مئی کو مراٹھا ریزرویشن سے متعلق کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے فیصلہ لیا ہے۔ اس کے بعد ریاستی حکومت کے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے کمیٹی تشکیل کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس کو اس کا صدر بنایا ہے ۔

یہ کمیٹی سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لے گی اور اس کا تجزیہ کرے گی اور اس سلسلے میں ایک جامع رپورٹ تیار کرے گی۔ اس کے بعد ریاستی سرکار اپنا اگلا قدم اٹھائے گی۔ کمیٹی اپنی رپورٹ 31 مئی تک ریاستی سرکار کو دے گی۔

اس کمیٹی میں سینئر وکیل رفیق دادا، ریاست کے سابق ایڈووکیٹ جنرل اور سینئر وکیل دریاس کھمباٹا، ریٹائرڈ چارٹرڈ آفیسر سدھیر ٹھاکرے، سینئر قانونی مشیر اور سکریٹری سنجے دیشمکھ، سکریٹری برائے قانون و انصاف (قانون سازی) بھوپندر گرو، ایڈوکیٹ آشیش راجے گا ئیکواڑ کو بطور ممبر شامل کیا گیا۔ جوائنٹ سکریٹری، محکمہ قانون و انصاف بی زیڈ سید کمیٹی کے ممبر اور سکریٹری ہوں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details