اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: مضمون نویسی مقابلہ اور تقسیم انعامات - مالیگاؤں کی خبریں

مالیگاؤں دی نالج انگلش اسکول کے زیراہتمام منعقدہ آل مالیگاؤں مضمون نویسی مقابلہ (برائے اساتذہ) منعقد کیا گیا۔

image
image

By

Published : Dec 2, 2020, 2:57 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں العلم ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی مالیگاوں ،ادارہ فیضان ربانی، اردو سٹی انڈیا پورٹل و فرنود رومی(یوٹیوبر) کے اشتراک سے منعقدہ آل مالیگاؤں مضمون نویسی مقابل (برائے اساتذہ) کے نتائج و تقسیم انعامات کا پروگرام بروز منگل کو دی نالج انگلش اسکول میں منعقد کیا گیا.

آل مالیگاؤں مضمون نویسی مقابلہ میں کل 50 اسکولوں کے اساتذہ نے شرکت کی جس میں پہلا انعام جے اے ٹی ہارون انصاری پرائمری اسکول کی معلمہ کنیز فاطمہ شکیل احمد نے حاصل کیا۔

مضمون نویسی مقابلہ اور تقسیم انعامات

جبکہ دوسرا انعام حراء انگلش میڈم اسکول کی معلمہ نجمہ حسام الدین اور تیسرا انعام ایل وی ایچ اسکول کے معلم افتخار احمد نثار احمد، چوتھا اعزازی انعام اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے معلم انصاری انعام الرحمن عبدالوحید، پانچواں اعزازی انعام جمہور ہائی اسکول کے معلم انصاری بلال احمد نہال احمد اور چھٹا اعزازی انعام ایم ایس ای پرائمری اسکول کی معلمہ مصباح ترنم عقیل احمد نے حاصل کیا۔

پروگرام کے صدر ڈاکٹر الیاس صدیقی رہے اور مہمانان خصوصی پروفیسر عبدالمجید صدیقی، خیال انصاری، اعظمی محمد یاسین، ڈاکٹر محمد حسین مشاھد رضوی، عمران جمیل، رقیہ پروین اور ایڈوکیٹ جیوتی دیپک بھونسلے موجود تھے۔

اس موقع پر تمام ہی شریک مقابلہ اساتذہ و صدر مدرسین شرکت نے کی۔ استدعا رضوان ربانی، پروفیسر ایس این انصاری، اسامہ و جملہ منتظمین نے کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details