ممبئی:پاترا چال زمین بدعنوانی معاملے میں انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ نے تقریباً 16 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد شیوسینا کے رکن پارلیمان سنجے راؤت کو گرفتار کرلیا۔ جس کے بعد انہیں آج کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ ED Arrests Shiv Sena MP Sanjay Raut
قبل ازیں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم اتوار کی صبح شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت کے گھر پہنچی تھی اور 9 گھنٹوں کی تحقیقات کے بعد انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔ ای ڈی پاترا چال گھوٹالے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس دوران سنجے راؤت کے حامیوں کی جانب سے نعرے بازی کی وجہ سے رہائش گاہ کے باہر بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ سنجے راؤت کے حامیوں کی نعرے بازی کے درمیان ای ڈی کی ٹیم ان کے ساتھ ان کی رہائش گاہ سے نکل گئی۔ سنجے راؤت کے خلاف 1034 کروڑ روپے کے پاترا چال بدعنوانی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش جاری ہے۔ ای ڈی نے انہیں کئی بار سمن جاری کیا تھا لیکن کسی وجہ سے راؤت ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوسکے تھے۔