اورنگ آباد:حاجی عرفات شیخ نے اورنگ آباد کا ہنگامی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وقف بورڈ اور مسلمانوں کی املاک کا تحفظ میری ترجیحاتی بنیادوں میں ہے۔ وقف کی املاک میں اگر کوئی خردبرد کرتا ہے تو اس کا ٹھکانہ جیل ہے کیونکہ یہ املاک ہمارے آبا واجداد نے راہ خدا میں وقف کی ہے۔ ان املاک پر اگر کسی نے بھی بدعنوانی کی ہے وہ جیل گیا ہے۔ اس کی مثال اقلیتی وزیر نواب ملک ہے جو وقف بورڈ کی بدعنوانی میں ملوث پائے گئے تھے۔ نواب ملک نے ہی ایک سبکدوش افسر کو سی ای او مقرر کیا تھا۔ وقف بورڈ میں مدارس مساجد سمیت ہماری ملکیت ہے لیکن ہم وقف بورڈ کے سامنے دست داز ہیں۔ وقف بورڈ میں جو اراکین ہیں وہ بھی وقف بورڈ کے نگراں ہیں وہ اس کے مالک نہیں ہیں۔ Emergency Visit of Haji Arafat Sheikh in Aurangabad
یہ بھی پڑھیں:
وقف بورڈ کو سرکار کچھ نہیں دیتی لیکن آج عالم یہ ہے کہ ہمارے اکابرین علما کرام اپنی ہی ملکیت کے لئے قطار میں کھڑے رہتے ہیں یہ افسوسناک ہے۔ اس قسم کا اظہار خیال اورنگ آباد کے صوبیدار بی جے پی لیڈر اور سابق اقلیتی کمیشن سربراہ حاجی عرفات شیخ نے سرکاری گیسٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک پر ہجوم پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا آزاد مالیاتی کارپوریشن کے معرفت اقلیتوں کو قرض کی فراہمی میں شرائط میں رعایت دی جائے تاکہ اس سے قرض کی حصولیابی کے لئے آسانیاں پیدا ہوں۔ اسکالرشپ میں جو شرائط طے کی گئی ہیں وہ مشکل ہیں۔ کاروباری قرض کے لئے وزارت وزن و صنعت بھی قرض کی فراہمی کے لئے مزید تعاون کر سکتی ہے۔ اس لئے مرکزی وزیر نارائن سے اس سلسلے میں جلد ملاقات کر کے مولانا آزاد مالیاتی کارپوریشن کے ہمراہ ایک منصوبہ زیر غور ہے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا آزاد مالیاتی کارپوریشن کے شرائط بہت مشکل ہیں اس سے کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لئے اسکالرشپ میں ضمانتدار کی شرط ختم ہو نی چاہئے اس کے لئے میں سرکار سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس میں فوری طور پر ترمیم کی جائے اور سرکاری اسکیمات کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے۔ وقف بورڈ کے تحفظ کے لئے ریاستی سرکار کوشاں ہے اور یہ بہتر کارگزاری بھی انجام دے رہی ہے۔ وقف بورڈ کے کام کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے اور اب ممبئی کے منترالیہ میں ہی وقف بورڈ کے کام کے لئے دفتر کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ ہر چھوٹے بڑے کاموں کے لئے ہر ضلع اور گاؤں کو اورنگ آباد کا رخ نہ کرنا پڑے کیونکہ ہر کام کا براہ راست تعلق منترالیہ سے ہی ہوتا ہے اور اگر کوئی کام التوا کا شکار ہوتا ہے تو اسے فورا منترالیہ میں تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اورنگ آباد کو پسماندہ بنانے کے لئے یہاں ہوائی طیارہ کے ممبئی کنکشن کو ہی منقطع کیا گیا ہے۔ رات میں اورنگ آباد سے ممبئی اور ممبئی سے اورنگ آباد کے لئے کوئی فلائٹ نہیں ہے اس سے اورنگ آباد کے شہریوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سہولت کو شروع کروانے کے لئے میں مرکزی وزیر مملکت ریلوے راؤ صاحب دانوے کے ساتھ مل کر وزارت شہری ہوا بازی سے ملاقات کر کے اسے حل کروایا جائے گا۔ اس بات کا علم مجھے اس وقت ہوا جب میں نے اپنے ایک رفیق راجو بھائی سے رابطہ کر کے اورنگ آباد کے سفر کے لئے فلائٹ سے ممبئی جانے کی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ رات میں اورنگ آباد سے ممبئی اور ممبئی سے اورنگ آباد جانے کے لئے کوئی فلائٹ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاریخی شہر کے ساتھ ایسا سلوک اس وقت ہو رہا ہے جب یہاں کے ایم پی امتیاز جلیل ہیں۔ کیا ایم پی کو اپنے حلقہ کی فکر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ہماری سرکار ہے اور یہ سرکار کسی کے ساتھ تفریق نہیں کرتی اور سب کا کام بہتر طریقے سے انجام دیا جاتا ہے۔ ریاستی سرکار کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیراعلی دیویندر فڑنویس کے روبرو اقلیتوں کے مسائل کو پیش کرکے اسے حل کرنے کی کوشش کی جائے اور حاجی عرفات شیخ اپنے ساتھیوں کے ساتھ دیوالی کے بعد مہاراشٹر بھر کا دورہ کر کے مسلم اور اقلیتوں کے مسائل کو حل کرنے کو یقینی بنائیں گے۔