اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: سی اے اے کے خلاف 'بتی گل' احتجاج - مالیگاؤں میں انوکھا احتجاج

ملک میں موجودہ حکومت نئے نئے قوانین بنا رہی اور ملک کی عوام بھی نت نئے طریقے سے ان قوانین کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔

مالیگاؤں: سی اے اے کے خلاف 'بتی گل' احتجاج
مالیگاؤں: سی اے اے کے خلاف 'بتی گل' احتجاج

By

Published : Jan 29, 2020, 3:38 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 8:42 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں بلاک آوٹ یعنی بتی گل احتجاج یعنی شہریت ترمیمی قانون کے خلاف کیا جائے گا۔

دستورہند بچاؤ کمیٹی کی جانب سے جماعت اسلامی مرکز مشاورت چوک پر بروز منگل کی شب میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ مولانا عمرین محضوظ رحمانی کی صدارت میں مشاورتی میٹنگ منعقد کی گئی۔

مالیگاؤں: سی اے اے کے خلاف 'بتی گل' احتجاج

اس مشاورتی میٹنگ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بروز منگل 4 فروری 2020 کو شہر بھر کے لائٹ مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس دن مغرب تا عشاء کے درمیان شہر کے تمام گھروں، شاہراہوں، موٹر گاڑیوں، انورٹر اور دیگر تمام روشنی کے ذرائع کو منصوبہ بند طریقے سے بند رکھا جائے گا۔

اس مشاورتی میٹنگ میں شہر کی مختلف سیاسی، سماجی، ملی و فلاحی تنظیموں کے ذمہ داران نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی اور اتفاق رائے سے مختلف تجاویز اور کمیٹیاں تشکیل دی گئی۔ اس بلاک آوٹ کو ڈارون کیمرے کی مدد سے ریکارڈ بھی کیا جائے گا اور اس طرح سے سی اے اے کے خلاف بتی گل احتجاج کیا جائے گا۔

مالیگاؤں: سی اے اے کے خلاف 'بتی گل' احتجاج

مولانا محمد عمرین محضوظ رحمانی نے کہا کہ 'ہمیں اس تحریک کو قومی بنانا ہے۔ ہر مذہب اور مسلک کے لوگوں کو مل کر ہی شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

دستور ہند بچاؤ کمیٹی نے مالیگاؤں میں بڑے پیمانے پر احتجاجی ریلی وجلسہ کا انعقاد کیا تھا اور آئندہ دنوں میں عید گاہ میدان کیمپ پر بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

اس میٹنگ میں خورشید سیٹھ، عبدالعظیم فلاحی، عبدالحلیم صدیقی، شفیق کامریڈ اور دیگر سرکردہ شخضیات نے خطاب کیا۔

میٹنگ کی نظامت محمد عامر عثمانی نے بخوبی نبھائی۔ معروف سوشل ورکر سہیل ڈالریا، عارف نوری، نفیس احمد و دیگر اراکین دستور ہند بچاو کمیٹی میٹنگ کو کامیاب بنانے میں بھر پور تعاون پیش کیا۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 8:42 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details