اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: تمام مذہبی مقامات کے بجلی بل کو معاف کرنے کا مطالبہ

امتیاز جلیل نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام مذہبی مقامات کے بجلی بل کو معاف کیا جائے نیز گھریلو صارفین کو بجلی بل میں پچاس فیصد رعایت دی جائے۔

imtiyaz jaleel
imtiyaz jaleel

By

Published : Oct 6, 2020, 9:46 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے پریس کانفرنس کے دوران مطالبہ کیا کہ بجلی بل میں عوام کو پچاس فیصد رعایت دی جائے۔

مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل

رکن پارلیمان میں الزام عائد کیا کہ ایم ایس ای ڈی سی ایل من مانے انداز میں لوگوں سے بجلی بل وصول کررہا ہے۔

ایم آئی ایم اور دیگر سیاسی تنظیموں کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران بجلی بل میں رعایت دینے کی مانگ کی گئی تھی اس سلسلہ میں ایم آئی ایم رکن پارلیمان امتیاز جلیل کا کہنا ہے کہ بار بار نمائندگی کے باوجود بھی حکومت عام بجلی صارف کو رعایت دینے کے لیے تیار نہیں نظر آرہی ہے اس لیے اب ہماری عوام سے اپیل ہے کہ وہ آئندہ ماہ بجلی کے بل کے نام پر اک روپے بھی ادا نہ کریں۔

امتیاز جلیل نے دلیل دی کہ لاک ڈاؤن میں لوگ دانے دانے کو محتاج ہوگئے تھے لاکھوں لوگ بیروزگار ہوگئے ایسے میں حکومت کو بجلی بل میں پچاس فیصد رعایت دینی چاہیے لیکن بجلی محکمہ من مانے انداز میں بل وصول کررہا ہے جو عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔

امتیاز جلیل نے مزید کہا کہ کورونا وبا کے دوران جب تمام مذہبی مقامات کو بند رکھنے کا حکم دیا گیا تھا تو پھر ان مذہبی مقامات سے بجلی کا بل کیوں وصول کیا جارہا ہے

انہوں نے مندروں، مساجد، گرجا گھر اور گرودواروں جیسے تمام مذہبی مقامات کا بجلی بل صِفر کرنے کا مطالبہ کیا۔

امتیاز جلیل کا کہنا ہے کہ ایک جانب حکومت مذہبی مقامات کو کھولنے نہیں دے رہی اور دوسری جانب ان سے بجلی بل وصول کیے جارہے ہیں یہ سراسر زیادتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details