اردو

urdu

ETV Bharat / state

سنجے راوت کو ممتا بنرجی کی جیت کا یقین - Shiv Sena

شیوسینا کے رہنما سنجے راوت نے کہا کہ 4 ریاستوں میں ہو رہے انتخابات کے نتائج قومی سیاست کی سمت کا تعین کریں گے۔

Elections in 4 states will give new direction to national politics says Shiv Sena MP Sanjay Raut
سنجے راوت کو ممتا بنرجی کی جیت کا یقین

By

Published : Apr 2, 2021, 4:49 AM IST

سنجے راوت نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آسام میں بی جے پی برسراقتدار ہے لیکن کانگریس نے بہتر مظاہرہ کیا ہے۔ وہیں مغربی بنگال میں بی جے پی کی جانب سے ممتا بنرجی کو شکست دینے کی پوری کوشش کی جارہی ہے لیکن ترنمول کانگریس کی سربراہ بے خوف و خطر مقابلہ کر رہی ہیں اور وہ انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گی۔ انہوں نے نندی گرام سے ممتا بنرجی کی جیت کو بھی یقینی بتایا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج کے بعد ملک میں اپوزیشن جماعتوں کا نیا اتحاد قائم ہوگا۔ راوت نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال وزیراعظم نے لاک ڈاؤن کا اعلان کرتے وقت کہا تھا کہ صرف 18 دنوں میں کورونا ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر مہابھارت سیریل کے تمام ایپیسوڈ ختم ہوگئے لیکن ابھی تک کورونا ختم نہیں ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details