الیکشن کمیشن نے نو قانون ساز کونسل کی سیٹوں پر انتخابات کے لیے جمعہ کے روز منظوری دے دی ہے۔ ملک میں کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لیے نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان سیٹوں پر انتخابات پر روک لگا دی گئی تھی لیکن گزشتہ روز مہاراشٹر کے گورنر کوشیاری نے الیکشن کمیشن سے اپیل کی تھی کہ ان سیٹوں کے لیے انتخابات کرانے کی اجازت دی جائے۔
ادھو ٹھاکرے کو راحت، ایم ایل سی انتخابات کا اعلان - مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے انتخابات کا اعلان
ادھو ٹھاکرے پر غیر یقینی صورتحال پر روک لگاتے ہوئے الیکشن کمیشن نے ریاست مہاراشٹر کے قانون ساز کونسل کی نو سیٹوں پر انتخابات کے لیے 21 مئی کی تاریخ مقرر کی ہے۔
مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے
واضح رہے کہ یہ سیٹیں 24 اپریل سے خالی پڑی ہیں۔ مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے مقنہ کے کسی ایوان کے رکن نہیں ہیں۔ایسی صورت میں ایسا کوئی شخص صرف چھ ماہ تک ہی وزیراعلی یا وزیر رہ سکتا ہے۔
اب چھ ماہ کی مدت ختم ہورہی ہے اس لیے ان کا اس مدت کے بعد دونوں میں سے کسی ایک ایوان کا رکن منتخب ہونا لازمی ہے۔ ذرائع کے مطابق کوشیاری کی درخواست کے جواز کے پیش نظر کمیشن نے الیکشن کی منظوری دے دی ہے۔
Last Updated : May 1, 2020, 3:30 PM IST