اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی رہنما کو الیکشن کمیشن کا نوٹس - اسمبلی انتخابات

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی سرگرمیاں اپنے آخری مراحل میں ہیں، 21 اکتوبر کو پولنگ اور 24 اکتوبر کا نتائج کا اعلان ہوگا، اس دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کی ممبئی اکائی کے صدر منگت پربھات لوڈھا کو الیکشن کمیشن نے اشتعال انگیز تقریر کے معاملے میں نوٹس جاری کیا ہے۔

بی جے پی رہنما کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

By

Published : Oct 18, 2019, 4:54 PM IST

اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ممبئی بی جے پی کے صدر منگت پربھات لوڈھا ممبا دیوی حلقہ اسمبلی میں شیوسینا کے امیدوار پانڈورنگ سکپال کی حمایت میں تشہیری مہم میں حصہ لیا اور عوام سے خطاب کیا تھا۔

لوڈھا نے ممبادیوی اسمبلی حلقے میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ 'سنہ 1992 کے فسادات کے بعد شدت پسندانہ حملوں کے لیے جو بم اور گولیاں استعمال کی گئی تھیں وہ اقلیتی اکثریتی علاقوں میں بنائے گئے تھے۔'

بشکریہ ٹویٹر

انہوں نے ممبا دیوی حلقہ اسمبلی کے موجودہ ایم ایل اے اور کانگریس کے امیدوار امین پٹیل کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ' فسادات مین استعمال کی گئی گولیوں اور بم بنانے والوں کی ووٹ سے منتخب ہو کر اسمبلی پہنچنے والا شخص آپ کے لیے کیا کرے گا؟

الیکشن کمیشن نے ممبئی بی جے پی کے سربراہ منگل پربھات لوڈھا کو 'اشتعال انگیز' تقریر کرنے پر نوٹس جاری کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے لوڈھا سے جواب طلب کیا ہے اور انتخابی مہم کے دوران اس طرح کی تقریر کرنے کی وضاحت بھی طلب کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details