آج بروز منگل 17 دسمبر 2019 کو شام پانچ بجے این آر سی فری رہنمائی سینٹر "ایکتا آن لائن سروسیس" کا افتتاح سابق مئیر عبدالمالک یونس عیسی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
ایکتا فاونڈیشن کے سکریٹری احتشام شیخ بیکری والا نے بتایا کہ ایکتا فاونڈیشن شہر کے باشعور نوجوانوں کی سماجی تنظیم ہے۔ ایکتا فاونڈیشن کی جانب سے گذشتہ چار ماہ میں مختلف سماجی و فلاحی کام کامیابی کے ساتھ عملی طور پر انجام دیئے گئے ہیں۔