اردو

urdu

ETV Bharat / state

Dussehra rally at Shivaji Park شیواجی پارک میں 'دسہرہ ریلی' پر ایکناتھ شندے اور ادھو ٹھاکرے میں ٹکراؤ - مہاراشٹر میں شیوسینا کی تقسیم

مہاراشٹر میں شیوسینا کی تقسیم کے بعد ادھو ٹھاکرے اور ایکناتھ شندے اپنے اپنے حامیوں کو حقیقی شیو سینا بتا رہے ہیں۔ دراصل ادھو ٹھاکرے کو اب تک کارپوریشن کی جانب سے روایتی 'دسہرہ ریلی' شیواجی پارک گراؤنڈ میں کرنے کی اجازت نہیں ملی ہے۔ Dussehra rally at Shivaji Park

Dussehra rally at Shivaji Park
Dussehra rally at Shivaji Park

By

Published : Aug 30, 2022, 9:27 AM IST

مہاراشٹر کے سابق وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور بی جے پی کو کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اصل شیوسینا ہم ہیں اس لئے شیوسینا سابق کی طرح دسہرہ ریلی شیواجی پارک میں ہی کرےگی، چاہے اس کی اجازت ملے یا نہ ملے، کیونکہ وہ شیو سینا پر اپنی گرفت کمزور نہیں کرنا چاہتے۔ یہ شیو سینا کی روایتی ریلی ہے جو ہر سال دسہرہ کے موقع پر نکلتی ہے۔ اسی ریلی سے ریاست اور ملک کے شیوسینکوں سے خطاب کیا جاتا ہے۔ مگر اس مرتبہ وزیراعلی ایکناتھ شندے بھی شیواجی پارک میں دسہرہ ریلی کرنا چاہتے ہیں۔ وہ یہ دلیل بھی دے رہے ہیں کہ شیوسینا میری اپنی پارٹی ہے، ایسے میں وہ وہاں ریلی کرکے پارٹی پر اپنا دعویٰ مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ Dussehra rally at Shivaji Park

ادھو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ حکومت کو اجازت دینی چاہیے یا نہیں یہ الگ بات ہے۔ لیکن دسہرہ ریلی شیواجی پارک میں ہی منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ شیوسینا میں کئی آئے اور چلے گئے، کوئی فرق نہیں پڑا۔ وہ اصل شیوسینا ہے۔

ادھو کا کہنا ہے کہ شیوسینا کی دسہرہ ریلی ممبئی کے شیواجی پارک میں ہی ہوگی۔ اس ریلی میں مہاراشٹر بھر سے شیوسینک پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ جلسے کی اجازت دی جائے گی یا نہیں۔ Dussehra rally at Shivaji Park

واضح رہے شیو سینا ہر سال دادر کے شیواجی پارک میں دسہرہ ریلی نکالتی ہے۔ لیکن اس بار شیوسینا دوحصوں میں بٹی ہوئی ہے۔ ادھو کے ساتھ ساتھ شندے سینا بھی خود کو اصلی شیو سینا بتا رہا ہے، حالانکہ یہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہی ثابت ہو جائے گا کہ شیو سینا کا انتخابی نشان کس کو ملے گا۔ لیکن اس بار شنڈے سینا کی نظریں شیواجی پارک پر ہیں۔ کیونکہ اب تک ٹھاکرے سینا کو دسہرہ ریلی کی اجازت نہیں ملی ہے۔ Dussehra rally at Shivaji Park

ادھو ٹھاکرے نے پارٹی میں بغاوت پر سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شیو سینا شیوسینکوں کے خون سے بنی ہے غداروں کے خون سے نہیں۔ یہ ایسی چیز نہیں ہے جسے کوئی اپنی جیب میں ڈالے اور لیکر چلا جائے۔ شیوسینا اپنے 54 برس مکمل کرنے جارہی ہے، ایسی بہت سی بغاوتیں ہوئیں لیکن ہمیں کوئی فرق نہیں پڑا کیونکہ ہم سچے شیوسینک ہیں۔

جب ٹھاکرے سے غلام نبی آزاد کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے صرف اتنا کہا کہ کوئی بھی خوشی سے پارٹی نہیں چھوڑتا۔ غدار بننے والے بھی نہیں جانتے کہ انہوں نے پارٹی کیوں چھوڑی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details